फटे हुए रिश्ते के तीन उपाय
۔ بات کریں ۔ برداشت کریں ۔ یا بائے بائے کریں ( مطلب چھوڑ دیں)
اگر آپ کو کسی میں کچھ برا لگتا ہے تو اس کے تین حل ہیں ۔
١۔ بات کریں-
ان سے بات کریں ۔ اسے بتائیں کہ آپ کو کیا اچھا اور کیا برا لگتا ہے ۔ بات کرنا تعلقات کو بہتر بناتا ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ اسے ( جس سے آپ کاتعلق ہو ) اس بات کا علم ہی نہ ہو کہ آپ کو کیا اچھا اورکیا برا لگتا ہے ۔
بات کرنے سے پہلے اس بات کا بھی دھیان رکھیں کہ جو بات آپ کو بری لگتی ہے ۔ واقعی وہ بری ہے یا صرف آپ کو ہی بری لگتی ہے ۔ اگر وہ بات صرف آپ کو ہی بری لگتی ہے تو ایسے معاملے میں آپ کو اپنے آپ کو بہتر کرنا ہوگا ۔
بیشمار بار ہم خود کو بہتر بنائے بغیر حالات اور دوسروں کو بہتر بنانے میں بے چین رہتے ہیں۔
٢۔ برداشت کریں ۔
خود میں بھی تھوڑی بہتری لے آئیں ۔ اس سے بات کر کے بھی دیکھ لیامگر ابھی بھی بات نہیں بنی تو جس حد تک کر سکتے ہیں ۔ جب تک کر سکتے ہیں ۔ برداشت کریں ۔
اپنی برداشت کی طاقت کو بڑھا کربھی دیکھ لیں ۔
٣۔ آخری حل چھوڑ دیں ۔
جب کوئی تعلق نبھ نہ رہا ہو تو اس کا ہرگز مطلب نہیں ہے کہ دونوں میں یا دونوں میں سے کسی ایک کو کچھ مسئلہ ہے ۔ بلکہ کبھی کبھی دو بہترین لوگ بھی ایک دوسرے کے حق میں بہتر نہیں ہوتے ۔
ایسا تعلق جو خوشی سے نہ چل رہا یو تو اسے زبردستی چلانا ظلم ہے۔ کیونکہ ایسا کر کے نہ صرف آپ اپنا بلکہ اس شخص کا جس کا آپ سے تعلق ہے وقت برباد کر رہے ہوتے ہیں ۔ وہ وقت جسے آپ اور وہ کسی اور کے ساتھ خوشی سے گزار سکتے ہیں ۔
اگر آپ میں کسی کو چھوڑنے کی طاقت نہیں ہے تو جب تک آپ طاقتور نہ ہو جائیں پہلے دو حل ہی آپکا حل ہے۔
تحریر-
Commentaires